مری بزم دل کی تمہی دلکشی ہو
مری ہر خوشی ہو مری زندگی ہو
نکھارا ہے تم نے رخ برگ ایمن
برنگِ سحر بس تمہی روشنی ہو
نگاہیں تمنا کی منزل کو ڈھونڈیں
تری بندگی میں مری مخلصی ہو
مبارک رہیں ہم کو دکھ بھی تمہارے
کبھی دل کو غم سے نہ شرمندگی ہو
رہے زندگی میں ترا عکس شامل
ترے عکس کی دل میں تابندگی ہو

36