| دلچسپ و دلفریب ہے الفت کی رہ گزر |
| اس درجہ احتیاط سے کچھ احتیاط کر |
| آخر مری امید کا سورج نکل گیا |
| تاریک شب کے سینے پہ چلنے لگی سحر |
| ظاہر ہے ایسی آندھی میں روشن ہو کیا چراغ |
| دل کو بجھانے لگتی ہے تیری یہ چشمِ تر |
| پھر شوق نے دکھائی ہے تاثیر اس قدر |
| خوشبو مشامِ جان کا کرنے لگی سفر |
معلومات