| جو بھی ہمیں ملا ہے اسی رب کی ہے عطا |
| بن بانگے اس نے ہم کو کیا کچھ نہیں دیا |
| پہچان ہم کو دی ہے مسلمان ہے کیا |
| سب عزتیں ہیں اس سے وہی سب کا ہے خدا |
| میرے لبوں سے گونج رہی ہے یہی صدا |
| وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ |
| کیوں آج ہیں ذلیل کہ کل تک تو تھے امام |
| ہر اک پہ خندہ زن تھے کہ بس تیرے تھے غلام |
| یہ عزتوں کے فیصلے ہوتے نہیں یہاں |
| ہوگا وہی جو کاتبِ تقدیر نے لکھا |
| کر کے بھروسہ رب پہ تو تقدیر خود بنا |
| وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ |
| ایماں کی روشنی سے منور کیا ہمیں |
| کل کائنات کیلئے رہبر کیا ہمیں |
| جو ظلمتوں میں ڈوب رہے ہیں انھیں نکال |
| بھٹکے ہوؤں کی اے خدا سیدھی تو کردے چال |
| میرے نبی کے راستے پر تو ہمیں چلا |
| وتعزُّ من تشاء وتذلُّ من تشاء |
| شاہوں کو گدا کردے فقیروں کو بادشاہ |
| وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ |
معلومات