سچ بولو تم کب بولو گے |
چُپ کا روزہ کب کھولو گے |
پہلے تولو پھر تم بولو |
بول دیا تو کیا تولو گے |
کیا کیا اور چھپا ہے دل میں |
ساری باتیں کب کھولو گے |
مل کر ہنسنا رونا بہتر |
اپنے آپ ہی کیا رو لو گے |
رات کو اتنا سو بیٹھے ہو |
اب کیا دن کو بھی سو لو گے |
منہ کھولو موتی بکھراؤ |
قیمت دیں گے ہم جو لو گے |
بیج محبت کے اچھے ہیں |
کاٹو گے تم گر بو لو گے |
سن لیں گے ہم کہہ کر دیکھو |
ہم خوش ہوں گے بول تو لو گے |
طارق دل تو دے بیٹھے ہو |
جان بھی کیا تم اب کھو لو گے |
معلومات