| ترے واسطے ہر غمِ جاں سہوں گا |
| میں مخلص تھا جاناں ، میں مخلص رہوں گا |
| یہ سب مال و دولت ہیں قربان تجھ پر |
| میں مرتا تھا تجھ پر ، میں تجھ پر مروں گا |
| تُو میرے لیے اپنا سب چھوڑ آئی |
| میں تیرے لیے اپنا سب چھوڑ دوں گا |
| تجھے دیکھ کر دل کو راحت ملے گی |
| میں پل پل تجھے دیکھ کر جی سکوں گا |
معلومات