| رب کی مخلوق اعلی ہیں ماں باپ |
| صاحبِ رتبہ بالا ہیں ماں باپ |
| ان کی خدمت سے پاؤ گے جنت |
| رب کی مرضی کا آلہ ہیں ماں باپ |
| مرضی والد کی ہے رب کی مرضی |
| تم نہ رنجیدہ کرنا کبھی بھی |
| رب رکھی ماں کے قدموں تلے خلد |
| پڑھ حدیثیں تو بے شک نبی کی |
| کتنے کردار کے پست وہ لوگ |
| قلب کے ہیں بڑے سخت وہ لوگ |
| ظلم کرتے ہیں ماں باپ پر جو |
| یا خدا کتنے بد بخت وہ لوگ |
معلومات