| دل کا چین اور راحت مدینے میں ہے |
| غمزدو آؤ جنت مدینے میں ہے |
| ملتا کیا کیا نہیں ان کے دربار سے |
| رب کی ہر ایک نعمت مدینے میں ہے |
| جس جگہ رب کا محبوب ہے جلوہ گر |
| اس لیے رب کی رحمت مدینے میں ہے |
| سجدہ کعبے میں بھی ہے خدا کے لیے |
| سجدہ ریزی کی لذت مدینے می ہے |
| تری جنت بھی رضواں حسیں ہے مگر |
| سبز گنبد کی نعمت مدینے میں ہے |
| محترم ہیں عتیق انبیاء سارے ہی |
| تاجدارِ نبوت مدینے میں ہے |
معلومات