| کرم کی ہوائیں درِ مصطفیٰ پر |
| مقدر جگائیں درِ مصطفیٰ پر |
| لئے بھر کے داماں ہیں مسرور سارے |
| یوں سلطان آئیں درِ مصطفیٰ پر |
| عطائے نبی سے ملے چاہتِ دل |
| لے آئیں دعائیں درِ مصطفیٰ پر |
| ہیں بحشش کے پیغام ملتے اسی جا |
| غموں کو بھلائیں درِ مصطفی پر |
| دکھوں کا ہے ملجا مدینے میں سستا |
| سدا مسکرائیں درِ مصطفیٰ پر |
| بھریں نورِ عرفاں سے کاسہء دل وہ |
| خوشی سب منائیں درِ مصطفیٰ پر |
| اے محمود ہادی بڑے مہرباں ہیں |
| وہ قسمت جگائیں درِ مصطفیٰ پر |
معلومات