| یا علیؑ کے ورد سے باطن نکھرتے جائیں گے |
| دشمنِ آلِ علیؑ گھٹ گھٹ کے مرتے جائیں گے |
| حوصلہ دیتے رہیں گے حضرتِ میثمؑ ہمیں |
| ہم علیؑ والے علیؑ کی مدح کرتے جائیں گے |
| بم دھماکوں سے نہیں ہم ڈرنے والے ہیں کبھی |
| دم بدم؛ دم کربلا والوں کا بھرتے جائیں گے |
| عاشقِ مولا علیؑ کے لب پہ رہتی ہے صدا |
| یا علیؑ کے ذکر سے ہم اور سنورتے جائیں گے |
| آج بھی یہ کہتا ہے صائب تو سینہ ٹھوک کر |
| منکرِ مولا علیؑ دوزخ میں گرتے جائیں گے۔ |
معلومات