| سورج نہ سہی رات میں جگنو نظر آۓ |
| مولا ہماری بات میں کچھ تو اثر آۓ |
| تم دوستوں کا ساتھ ہو منزل پتہ نہ ہو |
| راہ حیات میں کوئی ایسا سفر آۓ |
| دریا کی خوب تہ میں گیا پہلے پھر کہیں |
| مچھوارے کی نظر میں یہ لعل و گہر آۓ |
| دنیا میں سکوں ہمکو میسر نہیں ہو تا |
| ہم لوگ بھی کیوں چھوڑ کے جنت ادھر آۓ |
| مانگا ہے نبی نے انھیں اللہ سے ازہر |
| پھر حلقۂ اسلام میں حضرت عمر آۓ |
معلومات