تقدیرِ وفا میں یہی انجام ہوا کیوں
جو خاص تھا دل کے لیے، وہ عام ہوا کیوں
جس نام سے روشن تھی مری زیست کی محفل
لب پر وہی اب باعثِ آلام ہوا کیوں
ہر دور میں پوجے گئے مٹی کے ہی پیکر
دنیا میں مگر سچ ہی یوں بدنام ہوا کیوں
جس آگ کو گلزار سمجھ بیٹھا تھا ناداں
اب شعلوں میں جلنا ہی مرا کام ہوا کیوں
وہ جس کی تمنا میں کٹی عمر ہماری
اپنا نہ ہوا، غیر کے ہی نام ہوا کیوں
دیوانگیِ شوق کی حد تک تو بجا تھا
پھر ہوش میں آ کر بھی یہ کہرام ہوا کیوں
جس خواب کی تعبیر میں آنکھیں بھی گنوا دیں
وہ خواب ہی آنکھوں کے لیے دام ہوا کیوں
پیمانِ وفا باندھ کے توڑا بھی اسی نے
پھر میرے ہی حصے میں یہ انعام ہوا کیوں
ہر موڑ پہ کی جس کی دل و جاں سے عبادت
وہ بت ہی مرے قتل کا پیغام ہوا کیوں
عادل یہ محبت کا عجب طور ہے دیکھا
آغازِ سفر میں ہی یوں ناکام ہوا کیوں

0
2