حسن ہے ترتیب میں
حسن ہے تہذیب میں
وقت لاتا ہے بدل
حسن کی ترکیب میں
کچھ خدائی قوتیں
ہیں مگن تحریک میں
آگ پانی اور ہوا
ہیں مگن ترغیب میں
زندگی کے حلقے کا
راز ہے تخریب میں

0
9