ان کی چوکھٹ پہ جو تشنہ کام آگیا
اس کی قسمت میں رحمت کا جام آگیا
تیری رحمت نے جب سے نوازا مجھے
میرے لب پر درود و سلام آگیا
تیری نسبت نے بخشی مجھے وہ عطا
میری قسمت میں خیرِ تمام آگیا
تیری نعتیں پڑھوں، تیری نعتیں لکھوں
زندگی کو نیا اک پیام آگیا
عشق کا جام جس نے پیا، اے عتیقؔ
بندگی میں اسے پھر دوام آگیا

0
3