| باہم جو اک نباہ کا وعدہ تھا اس کا کیا |
| تم نے بھی میرے ہاتھ کو تھاما تھا اس کا کیا |
| یہ طے ہوا تھا کوئی نہ آئے گا درمیاں |
| لیکن تمہارے خط میں زمانہ تھا اس کا کیا |
| تم تو مکر گئے ہو کسی راہ و رسم سے |
| میں نے تو اپنا عہد نبھایا تھا اس کا کیا |
| میں سوچ میں ہوں کیسے کروں آج اختلاف |
| مسند پہ بھی تو میں نے بٹھایا تھا اس کا کیا |
| زخمی زدِ عتاب ہے کیوں آیا سامنے |
| وہ شخص جس نے تیر چلایا تھا اس کا کیا |
معلومات