جو زینت جہاں کی درِ مصطفیٰ ہے
کرے اس کو تاباں نبی کی ضیا ہے
سدا عام بٹتے ہیں فیضان اس جا
خلق مصطفیٰ کی ازل سے گدا ہے
وہ لولاک والے ملی اُن کو کوثر
نبی اس کے قاسم جسے جو ملا ہے
یہ جنت سجی ہے عطائے خدا سے
بسائے جو اس کو رسولِ خدا ہے
ہیں ممنون اہلِ دہر مصطفیٰ کے
یوں نغمے جہاں کے نبی کی ثنا ہے
پہنچ نوریوں کی حدِ سدرہ تک ہے
سرِ لا مکاں پر حبیبِ الہ ہے
اے محمود جانے خدا مصطفیٰ کو
خدا کا جو یکتا حسیں دلربا ہے

0
2