| نسبت ہے خاص ربﷻ کو شہ انبیاؐ کے ساتھ |
| اظہار کر دیا ہے حبیبؐ خدا کے ساتھ |
| قرآن کہہ رہا ہے بلیغانہ طور پر |
| "کرنیں تجلیوں کی ہیں غار حرا کے ساتھ" |
| فوز و فلاح ان کا مقدر سنوار دے |
| بندے جو عشق رکھتے ہیں خیرالوریؐ کے ساتھ |
| ذکر نبیؐ زباں پہ ہو، سینہ میں غم رہے |
| فکروں کا امتزاج ہو نورالہدیؐ کے ساتھ |
| حضرت بلالؓ رٹتے رہے بس احد احد |
| بے تیغ ہی وہ ڈٹ گئے شمس الضحیؐ کے ساتھ |
| امت پنے کا حق تبھی ناصؔر کریں ادا |
| الفت نبھائیں گر سبھی بدرالدجیؐ کے ساتھ |
معلومات