| طاہرہؑ ہیں سیدہؑ ہیں عالمہ ہیں فاطمہؑ |
| کتنی روشن نورِ اوّل کی دعاءہیں فاطمہؑ |
| در حقیقت مرکزِ اہلِ کساء ہیں فاطمہؑ |
| جلوہءِ عرفانِ دیں کی انتہا ہیں فاطمہؑ |
| رہبرِ راہِ وفا کی یہ منور انجمن |
| ہم سے کہتی ہے یہی نورِ خدا ہیں فاطمہؑ |
| مصحفِ آل محمدؑ کی ہیں یہ یا سین بھی |
| چادرِ تطہیر کی یوں اِنّما ہیں فاطمہؑ |
| آسماں بھی ہوتے ہیں خم نقشِ پا پر آپ کے |
| اس طرح وہ آپ سے پاتے بقا ہیں فاطمہؑ |
| ماہ و انجم میں اجالا آپ کی برکت سے ہے |
| کہکشائیں آپ ہی کی گردِ پا ہیں فاطمہؑ |
| سب سے پوشیدہ ہے رتبہ اللہ جانے یا تو پھر |
| مصطفیٰؑ و مرتضیٰؑ جانے کہ کیا ہیں فاطمہؑ |
| وہ ضیاء صائب ملی ہے ان کے در سے آپ کو |
| کہہ رہی ہے منقبت بحرِ عطاءہیں فاطمہؑ ۔ |
معلومات