بات گر سرسری ہوئی ہوتی
شام تک واپسی ہوئی ہوتی
شرٹ پہنی تو یہ ملال آیا
آپ سے استری ہوئی ہوتی
اُس کو چھیڑا نہیں ہے تتلی نے
پھول کو گدگدی ہوئی ہوتی
چائے خانے بحال ہیں، ورنہ
یاد تو باؤلی ہوئی ہوتی
تم جو آتے تو پھول کھلنے سے
زندگی، چمپئی ہوئی ہوتی

0
113