ملی نغمہ ۔ (غزل)
سب سے آگے سب سے اوّل میرا پاکستان رہے
مجھ کو دُنیا بھر سے افضل میرا پاکستان رہے
اس مٹی کا ذرہ ذرہ چاند ستاروں سے روشن ہو
جھلمل جھلمل جھلمل جھلمل میرا پاکستان رہے
کرکٹ کے میدان سے لے کر چاغی کوہستان تلک
سب قوموں سے کامل و اکمل میرا پاکستان رہے
علم و دانش ، صنعت و حرفت کے عالی میدانوں میں
میری سچی خواہش اوّل میرا پاکستان رہے
خیبر پختوں خواہ ہو یا پھر سندھ ،بلو چستاں، پنچاب
ہر بیٹیا کی آنکھ میں کاجل میرا پاکستان رہے
اس گلشن کے ہر کونے میں سو رنگوں کے پھول کھلیں
اس گہما گہمی سے مکمل میرا پاکستان رہے
پہلے ہم تھے دیس میں بستے اب ہم میں بستا ہے دیس
میری تو نظروں میں پل پل میرا پاکستان رہے
امریکا کی چین سے جنگ ہو یا افغانی ملاں سے
جنگ و جدّل کے بوجھ سے بوجھل میرا پاکستان رہے
اپنی مٹی سے شہاب احمد کون جدا رہ سکتا ہے
میرے تو ہر خواب میں شامل میرا پاکستان رہے
شہاب احمد
۱۴ اگست ۲۰۲۱

0
174