کچھ تجھ کو خبر ہے مری روداد اے ساقی ! |
مے خانۂ شاہی نذرِ جور و ستم ہے |
محرومِ خم و جام ہیں یاں مے کش و مے خوار |
پیمانے بھی ٹوٹے ہیں صراحی میں بھی خم ہے |
جرأت سے تہی دست ہوئے حق کے پرستار |
جز اس کے دلِ زار کو کس بات کا غم ہے |
قوت نہ سہی ہمتِ مرداں تو ہو ان میں |
واں ایک گراں سو پہ ہے یاں تین بھی کم ہے |
اے بادہ پرستو ! اٹھو جی جان لڑا دو |
جو راہ میں آئے در و دیوار گرا دو |
اس شہر کا ہر کوچہ و بازار جلا دو |
معلومات