| غور سے سُن لیں خدارا کیا کہا منظور نے |
| ان میں اکثر وہ ہیں جن کا حق دیا دستور نے |
| آج تک جن لوگوں کو آ کر گھروں سے دھر لیا |
| ان کے حفظ و امن کا وعدہ کیا منشور نے |
| کام کرتے مر گئے کانوں میں جو مزدور وہ |
| ان کے زندہ رہنے کا چھینا ہے حق مغرور نے |
| دہشت گردوں نے کیا برباد لوگوں کا سکون |
| ہر طرف پھیلائی ہے ظلمت شبِ دیجور نے |
| بے گناہ معصوم بچّے عورتیں مارے گئے |
| کس قیامت کے لکھے نامے کسی مقہور نے |
| بچ گیا یہ مُلک تو قائم ہے جرنیلی تری |
| ورنہ ایسا حشر ہو گا جو کیا تیمُور نے |
| چیف جسٹس آپ بھی انصاف للّہ کیجئے |
| ورنہ کہہ دیں گے کہ ظاہر کر دیا مستُور نے |
معلومات