| دیکھنے میں جو وہ اِک شخص خدا لگتا ہے |
| ہوگا انسان بھی وہ کیا تجھے کیا لگتا ہے |
| جھڑکیاں، طعنے ، حقارت بھرے جملے اُنکے |
| سہ تو لیتا ہوں مگر یار برا لگتا |
| سب سمجھتے ہیں کہ موسم کا کرم ہیں اس پر |
| پت جھڑوں میں وہ جو اک پیڑ ہرا لگتا ہے |
| اس کی ہی ذات سے بنتے ہیں اندھیروں کے بھنور |
| مدتوں تک جو ہمیں اپنا دیا لگتا ہے |
| میں نے پوچھا کہ فقیری مری قسمت میں ہے کیا |
| ایک درویش نے ہنس کے تھا کہا "لگتا ہے" |
معلومات