| مرے درد دل کی دوا ہو رہی ہے |
| بڑی اچھی خاصی شفا ہو رہی ہے |
| یہ غم کوچ کرتے نظر آ رہے ہیں |
| کرم کی جو مجھ پر نگا ہو رہی ہے |
| میں ہر روز کہتا ہوں جو نعت ان کی |
| مدینے سے مجھ پر لقا ہو رہی ہے |
| بقا مل رہی ہے اسی زندگی کو |
| ترے عشق میں جو فنا ہو رہی ہے |
| عتیق اپنے پر ہو کرم یا نبی جی |
| خطا پر مسلسل خطا ہو رہی ہے |
معلومات