| اعلیٰ بلند یوں پر جن کا مقام ہے |
| اُن پر درودِ ربی آتا دوام ہے |
| ہستی کے بس میں کب ہے مدحت جناب کی |
| کرتا ثنا نبی کی رب کا کلام ہے |
| ارفع کیا خدا نے ذکرِ لبیب کو |
| ڈنکا دہر میں اونچا جن کا مدام ہے |
| شیریں ہے شہد سے جو ہے نامِ مصطفیٰ |
| اُن پر درود دائم بے حد سلام ہے |
| محبوب جان و دل سے ہیں مصطفیٰ جسے |
| سب سے غنی یہ بندہ اُن کا غلام ہے |
| جن کے فدا کو حاصل ہیں کامرانیاں |
| اعلیٰ ملا خدا سے اُس کو مقام ہے |
| محمود دان کھائے آلِ کریم سے |
| اعمال میں یہ کچا ناقص ہے خام ہے |
معلومات