| آپؐ ہیں نبیوں کے سلطان مدینے والےؐ |
| کل رسولوں میں ہیں ذیشان مدینے والےؐ |
| داغ فرقت کو سجایا ہے شکیبا بن کر |
| "میری مشکل بھی ہو آسان مدینے والےؐ" |
| دل پراگندہ مطہر ہو نوازش ہوگی |
| حاضری سے مٹے عطشان مدینے والے |
| فیضیابی در اقدسؐ پہ ہو جائے حاصل |
| دید و فہمید کے عرفان مدینے والےؐ |
| خاتم المرسلیںؐ کا آپؐ نے رتبہ پایا |
| صاف کہتا ہے یہ فرقان مدینے والےؐ |
| حسرت و آرزو ہے فضل و کرم ہو آقاؐ |
| روز محشر کے او پرسان مدینے والےؐ |
| عاشق مصطفیؐ کی ہے یہی پہچاں ناصؔر |
| جان و دل رہتے ہیں قربان مدینے والےؐ |
معلومات