زخم زباں کے یوں نہ لگاؤ
مت لفظوں کے تیر چلاؤ
طعنوں کے ترکش کو چھوڑو
لہجے کے نشتر مت چبھاؤ
نرم دلوں پر مرہم اچھا
نرمی کی عادت اپناؤ
اپنے آپ پہ قابو پا لو
پھر دشمن پر قابو پاؤ
تم اخلاق سے بات کرو
پیار سے سب کو دوست بناؤ

0
1