| بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
| صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
| محمدﷺ ہے رحمت خدا کی عطا سے |
| وہ بالا فضیلت خدا کی عطا سے |
| ہے دیکھا تو نے اللّٰہ کو لامکاں پر |
| عیاں اس سے رفعت خدا کی عطا سے |
| کیا ریزہ ریزہ چٹاں کو چُبَھن سے |
| تری دستِ قوّت خدا کی عطا سے |
| حضورِ طَلَب سے جو چوکھٹ پر آئے |
| کرے ہیں عنایت خدا کی عطا سے |
| مرا مصطفیﷺ اپنے مرقد میں اب بھی |
| ہے زندہ سَلامت خدا کی عطا سے |
| ہر اک عالمیں میں اے آقا ﷺ تری ہے |
| ہمیشہ رسالت خدا کی عطا سے |
| شہنشاۂ عالم کی لوگو ہمیشہ |
| بلندی پہ عظمت خدا کی عطا سے |
| شہنشاۂ زاہد شہنشاۂ عابد |
| تری اوج رفعت خدا کی عطا سے |
| وہ تشریف فرما کے مرقد میں با خود |
| کریں ہیں سماعت خدا کی عطا سے |
| محمّد ﷺکا ہے یہ جہاں وہ ہے وارث |
| اسی کی سِیادت خدا کی عطا سے |
| رضؔی کو زماں میں تو کر دے فروزاں |
| عطا کر دے عظمت خدا کی عطا سے |
معلومات