ہزار رنگوں میں ڈھل گئی ہے
خدا کی نگری بدل گئی ہے
نئے زمانے کی تیز آندھی
پرانی قدریں نگل گئی ہے
وہ ایک لڑکی سو خواب لے کر
نئے سفر پر نکل گئی ہے
جو دھوپ صدیوں سے سر پہ ٹھہری
وہ برف بن کر پگھل گئی ہے
وہ پیاسے بادل کی ایک بدلی
کئی سمندر نگل گئی ہے
جو بات دل میں چھپائی برسوں
وہ آج لب سے نکل گئی ہے
خزاں نے ڈیرے جما لئے ہیں
بہار رستہ بدل گئی ہے
کئی دنوں کی وہ بھوکی بچی
وہ روتے روتے بہل گئی ہے
کسی کے لہجے میں زہر اتری
کسی کی الفت نگل گئی ہے

0
4