| محفل ہے مصطفیٰ کی سینہ سجا رہے ہیں |
| مسرور میرے ساتھی آنسو بہا رہے ہیں |
| کرتا ہے دل درخشاں ذکرِ جمیل اُن کا |
| جس سے کرم کے باراں سنگت پہ آ رہے ہیں |
| اس انجمن میں جاری توصیفِ مصطفیٰ ہے |
| آمد ہے دلربا کی قربان جا رہے ہیں |
| اُن کے قصیدے روشن آفاقِ دہر میں ہیں |
| نغمے حسیں ملائک ہر آن گا رہے ہیں |
| سائل کریم کے جو لائیں درود گجرے |
| دامن لئے کشادہ خوشیاں منا رہے ہیں |
| آؤ کریں فروزاں یادِ نبی سے سینہ |
| مجلس میں فیض لوٹیں نوری جو آ رہے ہیں |
| محمود اُن کے در پر کرنا ندا نہ اونچی |
| بن مانگے پیارے داتا سب کچھ لٹا رہے ہیں |
معلومات