| نغماتِ دلبری ہیں جو لب پہ آ رہے ہیں |
| الطافِ مصطفیٰ سے خوشیاں منا رہے ہیں |
| محبوبِ رب حبیبی جو حسنِ دو جہاں ہیں |
| اُن کے قدم خلق کو گوناں سجا رہے ہیں |
| مجلس میں انبیا کی دولہا نبی ہیں میرے |
| میثاق کی ہے محفل سرکار آ رہے ہیں |
| جو وجد میں ہے گردوں کیسا سرور ہے یہ |
| تحفے جو نورِ حق کے آقا سے آ رہے ہیں |
| قرآں کتابِ روشن یزداں سے مصطفیٰ کو |
| جو رحمتوں کے رستے ہادی دکھا رہے ہیں |
| قادر سے ہیں عطائیں مختارِ دو سریٰ کو |
| قاسم خلق پہ دیکھیں کیا کچھ لٹا رہے ہیں |
| لولاک شان اُن کی کوثر ملی ہے اُن کو |
| محشر میں جام ساقی سب کو پلا رہے ہیں |
| ہیں امتی نبی کے کیا کم ہے یہ عنایت |
| پرچم تلے نبی کے فردوس جا رہے ہیں |
| محمود مصطفیٰ پر بھیجو درود دائم |
| ربی صلاۃ اُن پر ہر آن آ رہے ہیں |
معلومات