ہے مصطفوی کردارِ علی |
لِلّٰہِیَّت معیارِ علی |
۔ |
حسنات کا پلّہ ہو بھاری |
گر ہو جائے دیدارِ علی |
۔ |
ہے منبعِ انوارِ یزداں |
دھرتی پر پاک مزارِ علی |
۔ |
ہے ولایتِ ربِّ جہاں کی شرط |
مضبوط ہو دل میں پیارِ علی |
۔ |
دو لخت ہے مرحب مقتل میں |
کب جھیل سکا اک وارِ علی |
۔ |
مقدور ہوئی ہر رزم کو فتح |
لہری جس میں تلوارِ علی |
۔ |
لرزانے کو بام و درِ کفر |
کافی ہے بس اک وارِ علی |
۔ |
صدیق و عمر ، عثمان غنی |
ہیں یاران و دلدارِ علی |
۔ |
ہے حبِّ نبی مقبول اس کی |
جو ہو عاجز حب دارِ علی |
معلومات