قبائے زخم کھولے تو مجھے تکلیف ہوتی ہے
وہ غیروں سے جو بولے تو مجھے تکلیف ہوتی ہے
میں اس کی راہ میں پلکیں بچھائے بیٹھ جاؤں اور
وہ دوجی رہ سے ہو لے تو مجھے تکلیف ہوتی ہے

13