صلی اللہ علیہ وسلم صلی الله علیہ وسلم
لاکھوں پیمبر گزرے یہاں پر
اُن کے جیسا کوئی نہیں پر
صلی اللہ علیہ وسلم صلی الله علیہ وسلم
دلبر میرے پیارے محمؐد
سارے جہاں سے نیارے محمؐد
سب نبیوں میں وہ ہیں اُتَّم
سب نبیوں میں وہ ہیں خاتم
صلی اللہ علیہ وسلم صلی الله علیہ وسلم
مکہ میں جب نور وہ آیا
اللہ کا پیغام ہے لایا
کفاروں نےظلم تھا ڈھایا
پھر بھی نبی ؐنے پیار لٹایا
صلی اللہ علیہ وسلم صلی الله علیہ وسلم
رب نے قرآں اُن پہ اتارا
ساری امت کا وہ پیارا
رب نے بنایا اُن کو اعظم
اور بنایا نبیوں کا خاتم
صلی اللہ علیہ وسلم صلی الله علیہ وسلم
دلبر ایسا ہو تو دکھاؤ
اُن جیسا کوئی تو دکھاؤ
کالی کملی والے کا سب
ختم نبوّت جشن م ناؤ
صلی اللہ علیہ وسلم صلی الله علیہ وسلم

0
3