| غلاموں پہ ڈالیں کرم کی نظر |
| ہے دائم جنہیں امتی کی خبر |
| گدا پر سخی ہیں بڑے مہرباں |
| کریمی ہیں آقا امیرِ جہاں |
| حسیں جانِ ہستی نبی مصطفیٰ |
| ہیں یکتا خلق میں یہی دلربا |
| نبی شانِ عالم حبیبِ خدا |
| جو ہیں فخرِ آدم سخی جانِ ما |
| صفِ انبیا کے یہ ہی پیشوا |
| ہیں احسانِ داور لبیبِ الہ |
| وہ لولاک والے وہ محبوبِ رب |
| روانی جہاں میں انہی کے سبب |
| وہ ہادی ہیں آقا وہ مختار ہیں |
| یہ کونین سلطاں کے دربار ہیں |
| ہیں انعامِ قدرت کے قاسم نبی |
| سخی ہیں جو محمود سب سے سخی |
معلومات