رتبہ کمال اعلیٰ سرکار آپ کا
کونین میں نرالہ دربار آپ کا
اک دید کی طلب ہے آقا کریم سے
یہ مانگتا ہے سائل دیدار آپ کا
عاصی پہ ہو کریمی الطاف کی نظر
احسان مند ہے یہ بیمار آپ کا
محشر میں ساتھ رکھنا عاجز حقیر کو
ملتا رہے وہاں شاہا پیار آپ کا
دیتے ہیں فیض سب کو سرکار مصطفیٰ
بحرِ عطا ہے گہرا سرکار آپ کا
ممنون ہیں عدو بھی آقا کریم کے
مولا نے خود سراہا کردار آپ کا
آتے ہیں سائلوں میں شاہانِ وقت بھی
فیاض جانتے ہیں دربار آپ کا
محمود مانگے ہر دم سرکار کا کرم
یہ ہے گدا ازل سے دلدار آپ کا

0
2