منائے حسیں کا وہ میلاد ہے
جو دل یادِ دلبر سے آباد ہے
ہمیشہ یوں کہتے ہیں اہلِ نظر
زمانہ نبی سے ہی دلشاد ہے
اُنہیں نامِ احمد خدا نے دیا
ملائک کو یہ نام بھی یاد ہے
وصالِ نبی جس کی ہے آرزو
غمِ روز و شب سے وہ آزاد ہے
ورودِ نبی سے ہیں گلشن سجے
دہر فیضِ سلطاں سے آباد ہے
غلامِ نبی کی مدینہ ارم
نبی جی بلا لیں یہ فریاد ہے
ہیں محمود قاسم نبی مصطفیٰ
ملی عمدہ آقا سے امداد ہے

1
6
یہ نعتِ رسولِ اکرم ﷺ میلادِ مبارک کی خوشی، محبتِ رسول ﷺ اور مدینۂ منورہ کی حاضری کی آرزو کو اجاگر کرتی ہے۔ شاعر حضور ﷺ کی آمدِ مبارک کو عالم کے لیے خوشی، فیض اور روحانی سکون کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے آپ ﷺ کی غلامی اور مدد کو سعادت سمجھتا ہے۔