| تو نے سوچا ہے حاضری کا جب |
| یہ بھی سوچا ہے کیسے جائے گا؟ |
| کیسے جائے گا اس کے درباں پر؟ |
| یہ بھی ممکن ہے تیری دستک سے |
| اس کو محسوس ہی نہ ہو دستک |
| یہ بھی ممکن ہے اس کی چوکھٹ پر |
| تُجھ سے پہلے کی حاضری ہو کوئی |
| یہ بھی ممکن ہے اس کے بچے ہوں |
| اور ستم یہ کہ تجھ کو پہچانے |
| تو نے سوچا ہے حاضری کا جب |
| پھر تجھے ان سبھی سے کیا مطلب |
معلومات