غزل
جاوداں حسن کی علامت ہو
میرے گلشن کی اصل زینت ہو
میری نیندوں میں جو سحر پھونکے
تم اسی خواب کی حقیقت ہو
تیری قربت مری حسیں جنت
گوشے گوشے میں جس کے راحت ہو
لمس، خوشبو، ہنسی، نفاست سب
تم سراپا حسین مورت ہو
ذوق عمدہ ہیں با سلیقہ ہو
خوبصورت ہو خوب طینت ہو
رگوں میں ڈورتا لہو جیسے
تم مرے جسم کی حرارت ہو
گنگناتی غزل شہاب احمد
گنگناتے ہو عالی قسمت ہو
شہاب احمد
۲ مئی ۲۰۲۰

0
102