| جب بھی رب سے مانگے حرف |
| لوحِ دل پہ چمکے حرف |
| میں نے آنکھ میں رکھے خواب |
| اور لبوں پر رکھے حرف |
| پیار کا بھیگا موسم اور |
| بھیگیں یادیں بھیگے حرف |
| چاہت کے سب باب کُھلے |
| مَیں نے جب بھی لِکھے حرف |
| زیست میں ایسے پھیلے دُکھ |
| ہر سُو اب تو بِکھرے حرف |
| مَیں نے اس کو سوچا جب |
| میرے دل میں جاگے حرف |
| مانی اُس کے آنے پر |
| خُوشبو بن کر مہکے حرف |
معلومات