| غم چھپانے سے کچھ نہیں ہو گا |
| مسکرانے سے کچھ نہیں ہو گا |
| زورِ بازو پہ ہی بھروسہ رکھ |
| اس زمانے سے کچھ نہیں ہوگا |
| حاصلِ بات اب یہ ہے کہ مجھے |
| تیرے جانے سے کچھ نہیں ہو گا |
| ظلم کو ظلم کہنا پڑنا ہے |
| سر جھکانے سے کچھ نہیں ہو گا |
| اس کا ہی بن کے رہنا لازم ہے |
| اس کو پانے سے کچھ نہیں ہو گا |
| منہ کی کالک مٹانی ہے فانی |
| منہ چھپانے سے کچھ نہیں ہو گا |
معلومات