| نشیلی سرد راتوں میں صنم جب پاس ہوتا ہے |
| محبت کا تعلق کا تبھی احساس ہوتا ہے |
| مجھے سوچے مجھے چاہے مجھے اپنا بنا لے وہ |
| بنا اس کی محبت کے جگر بھی یاس ہوتا ہے |
| سنا ہے میں نے غیروں کی وہ محفل میں بھی جاتا ہے |
| کہیں مجھ سے نہ چھن جائے یہی وسواس ہوتا ہے |
| جہاں جائے کہیں بھی ہو رہے وہ سامنے میرے |
| نظر ناں آئے پل بھر تو یہ دل اوداس ہوتا ہے |
| وفاؤں کا جفاؤں کا مجھے بھی علم ہے ساغر |
| تخیل شاعروں کا بھی بڑا حساس ہوتا ہے |
معلومات