| شان رب نے تمہاری بنائی ہے کیا |
| بزم کونین کی یہ سجائی ہے کیا |
| تیری خاطر بنائے گئے سب جہاں |
| دھوم تیری خدا نے مچائی ہے کیا |
| چاند سورج ستاروں کو چمکا دیا |
| تیرے رخ سے چمک سب نے پائی ہے کیا |
| انبیا و ملک بھی کہیں مصطفی |
| یا نبی آپ کی مصطفائی ہے کیا |
| قبر میں نعت سن کر فرشتے عتیق |
| مجھ کو بولیں گے تیری کمائی ہے کیا |
معلومات