وطن میں اقتدار کی جو جنگ ہے
غریب ان سیاستوں سے تنگ ہے
نما ئشی ہیں اختلاف ان کے بیچ
کمائی ایک دوسرے کے سنگ ہے
کمیشنیں ہیں لوٹ مار ہے یہاں
وطن کے مال کو لگی سرنگ ہے
کسی کے ہاتھ بھی لگے وہ لوٹ لے
یہ دیس تو کوئی کٹی پتنگ ہے
منافقت عروج پر ہے آج کل
بدن ہیں صاف، پر دلوں پہ زنگ ہے
عجیب حرکتیں ہیں ان کی اور پھر
کہیں گے اس میں سازشِ فرنگ ہے

0
2