نعت
نبی کا نام لینے سے جو اشکوں میں روانی ہے
وضو کرنے کی آنکھوں کو یہ عادت اک پرانی ہے
یہ مانا زندگانی کے بڑے مشکل مراحل ہیں
غمء عشقء محمد کی بھی اپنی ہی کہانی ہے
اگر قربان ہو جاۓ نبی کی راہ پر چل کر
ہمیشہ کون جیتا ہے یہ جاں ویسے بھی جانی ہے
میں دیوانہ اکیلا تو نہیں اس پاک حستی کا
زمانہ بھی دوانہ ہے یہ دنیا بھی دوانی ہے
کہیں ذکرِ رخٔ روشن کہیں ہے بات زلفوں کی
خدا قرآن میں کرتا نبی کی نعت خوانی ہے
جہاں پر ذکرِ رحمت ہو زمانے کے لیے انور
ہمیں وہ بزم رحمانی کرانی ہے سجانی ہے
انور نمانا

0
11