| ہر گلی ہر گھر سجاؤ یومِ آزادی ہے آج |
| گیت خوشیوں کے سناؤ یومِ آزادی ہے آج |
| ہندو مسلم سکھ عیسائی ہاتھ ڈالے ہاتھ میں |
| جشن آزادی مناؤ یومِ آزادی ہے آج |
| آسمانِ ہند کا ہر اک ستارہ لاجواب |
| ساتھ ملکر جگمگاؤ یومِ آزادی ہے آج |
| اپنے پیارے سے چمن کو سینچنے کے واسطے |
| اب قدم ملکر بڑھاؤ یومِ آزادی ہے آج |
| یاد کر لو تم شہیدوں کی ذرا قربانیاں |
| اپنی نسلوں کو بتاؤ یومِ آزادی ہے آج |
| دیش کی خاطر کٹا لینا خوشی سے اپنے سر |
| اپنے بچوں کو سکھاؤ یومِ آزادی ہے آج |
| تم تو طیب نفرتوں کی آندھیوں کے بیچ میں |
| پیار کا دیپک جلاؤ یومِ آزادی ہے آج |
معلومات