| سب دُنیا سے پیارا ہوں مَیں | 
| تیری آنکھ کا تارا ہوں مَیں | 
| ایسے دُنیا دیکھ رہی ہے | 
| جیسے ایک نظارہ ہوں مَیں | 
| اُس سے میری قیمت پوچھو | 
| جِس کو جان سے پیارا ہوں مَیں | 
| ایک کہانی ہے میری بھی | 
| دشت کا ایک سِتارا ہوں مَیں | 
| کیوں نہ مُجھ کو دُنیا دیکھے | 
| جب کہ عکس تمہارا ہوں مَیں | 
| مُشکل وقت میں نام خدا کا | 
| کتنی بار پکارا ہوں مَیں | 
| میں تقسیم ہوں دو حصوں میں | 
| اور بظاہر سارا ہوں مَیں | 
| تُم مجھ سے ناراض نہ ہونا | 
| میری جان تمہارا ہوں مَیں | 
| جو خوشیاں باقی ہیں لے لو | 
| بے شک درد کا مارا ہوں مَیں | 
| مانی میری قسمت دیکھو | 
| جیت کے بازی ہارا ہوں میں | 
 
    
معلومات