| خدا ان سے کرتا ہے بے حد محبت |
| حبیبِﷺ خدا کی جو کرتے ہیں طاعت |
| نبی ﷺ کی اطاعت کا ہے یہ تقاضا |
| کہ ہو سب کے دل میں مساجد سے الفت |
| اگر گھر کسی کا ہے مسجد سے ملحق |
| تو ہے یہ بھی آقاﷺ کی پیاری سی سنت |
| مساجد میں بندوں سے ہوتی ہے رونق |
| یاں ملتی ہے اللہ کے بندوں کی صحبت |
| سکوں دل کو ملتا ہے مسجد میں آکر |
| یاں ملتی ہے بندوں کو اللہ کی قربت |
معلومات