| حیرت میں مہہ و مہر ہیں کسکا شباب ہے |
| نورِ خدا کے گھر میں حَسن کا گلاب ہے |
| چشم و چراغِ مجتبی و مرتضی کا ہے |
| قاسمؑ کا حُسن حُسنِ ولایت مآب ہے |
| کہتی ہے دھرتی گھوم کر ہر ایک سے یہی |
| حیدر ہیں بو تراب یہ چشمِ تراب ہے |
| زہرا کے گلستاں سے منور ہے یہ جہاں |
| بیتِ علی کو کرتا یہ روشن شہاب ہے |
| دختر علی کی آئی ہیں ملنے اک نور سے |
| قاسم کو لے کر فروا سے دیتی رباب ہے |
| صائب تیرے کلام میں کیسا حجاب ہے |
| اشعار میں چھپی ہوئی لکھی کتاب ہے |
معلومات