حسیں لبوں سے کوئی جھوٹا وعدہ ہونا ہے
اسی کہانی کا پھر سے اعادہ ہونا ہے
فروغ شمعِ فروزاں کا ہو نہیں سکتا
ہر ایک در پہ اگر سر نہادہ ہونا ہے
جنوں کو فکر کم و بیش کی نہیں ہے مگر
خرد کا مدعا کم یا زیادہ ہونا ہے
تری نگاہ میں رعنائیوں کا ہوگا مقام
ہمارے دل کو قیامت تو سادہ ہونا ہے

0
1