| بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
| صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
| وقت کا اسد فہمیدہ اعلیٰ حضرت |
| جو تشفئ افتادہ اعلیٰ حضرت |
| جس کے نام سے ہی بھاگ جائے جُھوٹا |
| اللہ ﷻکا وہ ایسا بندہ اعلیٰ حضرت |
| عشقِ مصطفے کی شمع کو جلا کر |
| کفر کر دیا شرمندہ اعلیٰ حضرت |
| وہ قلم سے اور گفتارِ بد عقیدے |
| کرنے والے وہ پاشیدہ اعلیٰ حضرت |
| ہیں زمان میں بالا جو محترم فقہ |
| اچھوں میں فرازِ چیدہ اعلیٰ حضرت |
| جس کے کار نامے کو خراجِ تحسیں |
| ہند کا جری باشندہ اعلیٰ حضرت |
| اب رضؔی ہمارا ختم یہ سُخن ہے |
| ہے فُواد میں وہ زندہ اعلیٰ حضرت |
معلومات